اسرائیلی فوج کا غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کوشہید کرنے کا اعتراف

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے پہلی بار غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعدا 71 ہزار تسلیم کرلی ،اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران جانی نقصان کا اعتراف کر لیا،اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کو ناقابل اعتبار قرار دیتا رہا تھا تاہم اقوام متحدہ اعداد و شمار کو قابلِ اعتماد سمجھتا ہے،آئی ڈی ایف کے مطابق تعداد صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو براہ راست فوجی کارروائی میں مارے گئے، ملبے تلے دبے لاپتہ افراد، بھوک یا بیماری سے ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں،غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 71,667 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 90 فیصد سے زائد کی شناخت نام اور شناختی نمبرز کے ذریعے ہو چکی ہے،دوسری جانب جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے باوجود اسرائیلی فورسز نے غزہ میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا، واقعہ خان یونس کے مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج سرگرم ہے،ریڈ کراس کے مطابق اسرائیل سے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ منتقل کی گئی ہیں جبکہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی حالیہ دنوں میں مکمل ہوا ہے۔