نئی دہلی:(مشرق نیوز)بم کی اطلاع پر دہلی سے باگڈوگرا جانےوالے طیارے کولکھنو میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 230 افراد سوار تھے،بم کی اطلاع طیارے کے واش روم میں موجود ٹیشو پیپر پر ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ کے ذریعے ملی،لکھنو پہنچنے کے بعد تمام مسافروں کو طیارے سے باحفاظت نکال کرسکین کیا گیا ،بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیموں نے طیارے کو ائیر پورٹ سے دور لےجا کرتلاشی لی۔
بم کی اطلاع پر دہلی سے باگڈوگرا جانےوالے طیارے کی لکھنو میں ہنگامی لینڈنگ



















