سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ انتقال کرگئے

ریاض:(مشرق نیوز)سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کرگئے،وزارت داخلہ نے مرحوم کے اہلخانہ ،لواحقین سے دلی تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف نے بھی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا سعید بن عبداللہ القحطانی نے60 برسوں تک وزارت میں مثالی انداز میں خدمات سر انجام دیں، کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجوایشن کیا ،متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔