سی آئی اے کیلئے مخبری،مادورو کا قریبی ساتھی ہی غدار نکلا
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سی آئی اے کیلئے مخبری، مادورو کا قریبی ساتھی ہی غدار نکلا، وینزویلا کے صدرکوگرفتار کرنے کیلئے امریکی فوج کی ڈیلٹا فورس اور سی آئی اے منصوبہ بندی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیلٹا فورسز نے کئی ماہ تک نکولس مادورو کوپکڑنے کیلئے منصوبہ بندی کی، مادورو کے گھرکا ماڈل بنا کرحملے کی مشقیں کی گئیں،مادورو کا قریبی ساتھی سی آئی اے کیلئے مخبری کرتارہا، صدر کی سرگرمیوں و رہائش کی معلومات فراہم کیں۔



















