”وینزویلا پہلا ملک نہیں“امریکی خونخوار حملوں کی طویل تاریخ


لاہور:(عاطف سعید سے)جارحیت کانشانہ بننے والا ”وینزویلا پہلا ملک نہیں“ٹرمپ دور میں وینزویلا میں ہونےوالی تازہ فوجی کارروائی کو لاطینی امریکہ میں مداخلت کی طویل و خونخوار تاریخ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے،لاطینی امریکہ کے متعدد ممالک پہلے بھی بالخصوص سرد جنگ کے دور میں زیادہ شکار رہے۔

واشنگٹن نے کمیونزم کے پھیلاو کو روکنے کے نام پر عسکری کارروائیاں کیں،ملٹری آپریشن ،حملوں کا مقصد امریکہ کا اپنے سیاسی و معاشی مفادات کا تحفظ کرنا تھا،1954 میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے گوئٹے مالا میں منتخب صدر جیکوبو آربنز گزمین کےخلاف بغاوت کی حمایت کی گئی،صدر آربنز کی جانب سے متعارف کرائی گئیں زرعی اصلاحات سے امریکی کمپنیوں کے مفادات متاثر ہو رہے تھے۔

امریکی آشیرباد سے ہونےوالی بغاوت کے بعدگوئٹے مالا کئی دہائیوں تک عدم استحکام ،فوجی حکمرانی کا شکار رہا ،1959 میں کاسترو نے تختہ الٹا توامریکہ نے کاسترو حکومت کو ہٹانے کی کوششیں شروع کیں،امریکی مداخلت کے نقطہ عروج 1961 میں سی آئی اے کی حمایت یافتہ کیوبا کی عسکری جماعت نے ناکام یلغار کی اور یوں امریکہ کو شکست فاش ہوئی ۔

برازیل میں کمیونسٹ مخالف قوتوں ،امریکہ نواز سیاستدانوں کی حمایت سے 1964 میں صدر جواو گولارٹ کو ہٹا کر فوجی حکومت قائم کی گئی،امریکی آشیرباد سے آمرانہ نظام 1985 تک قائم رہا ،جمہوری قوتوں کو طاقت سے کچلا گیا تاکہ امریکی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

1965 میں امریکہ نے ڈومینیکن ریپبلک میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے بائیں بازو کے صدر خوان بوش کی واپسی کو روکنے کی کوشش کی،اقدام کو دوسری کیوبا کے خطرے سے تعبیر کیا اور امریکہ نواز حکومت کے قیام میں مدد دی،عرصے کے دوران امریکی حمایت یافتہ و کمیونسٹ مخالف سرگرمیاں ایکواڈور میں سیاسی بحران کا سبب بنیں جس سے فوجی بغاوت کی راہ ہموار ہوئی،امریکی حمایت یافتہ فوجی حکومت نے کیوبا سے تعلقات ختم کر کے واشنگٹن کے قریب ہونے کی پالیسی اپنائی۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے بولیویا میں منتخب رہنماوں کےخلاف بغاوتوں کی حمایت کی گئی بعد ازاں صدر خوان خوسے ٹوریس کی حکومت کو بھی نشانہ بنایا گیا،امریکہ کی جانب سے سکیورٹی معاونت ،انٹیلی جنس تعاون نے بائیں بازو کے گروہوں کےخلاف کریک ڈاون میں کردار ادا کیا، نتیجے میں 1973 کے دوران فوجی حکومت بنی،چلی میں صدر سالوادور آلندے کےخلاف اپوزیشن کی مالی و سیاسی مدد کی گئی،جنرل آگستو پنوشے کی قیادت میں فوجی بغاوت ہوئی جس کے بعد 17 سالہ سخت گیر حکومت قائم رہی ،امریکہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

1976 میں امریکہ نے ارجنٹائن میں اس فوجی حکومت کی حمایت کی جس نے جمہوری حکومت کو گھر چلتا کرکے طاقت کے بل بوتے پر اقتدار سنبھالا ،دور بدنام زمانہ ڈرٹی وار کے نام سے جانا جاتا ہے ،ہزاروں افراد تشدد، جبری گمشدگی اور قتل کا نشانہ بنے،ایل سلواڈور کی اندرونی خانہ جنگی سے فائدہ اٹھانے کےلئے امریکہ نے فوجی امداد میں نمایاں اضافہ کیا،فورسز پر سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگے ،1981 کا ایل موزوتے قتل عام بھی شامل ہے۔

امریکہ نے سینڈینستا حکومت کےخلاف کونٹرا باغیوں کی حمایت کی،حمایت میں خفیہ ایران کونٹرا سکینڈل بھی شامل رہا،1983 میں امریکہ نے اندرونی بدامنی اور مارکسی حکومت کے خدشات کے پیش نظر گریناڈا پر حملہ کیا،کارروائی کے بعد امریکہ نواز انتظامیہ قائم کی گئی ۔

1989 میں امریکی افواج نے پانامہ پر حملہ کرکے فوجی حکمران مینوئل نوریگا کو اقتدار سے ہٹایا ،پانامہ کینال کے علاقے میں اپنا اثر و رسوخ دوبارہ مستحکم کیا،ماہرین کے مطابق وینزویلا میں حالیہ امریکی کارروائی تاریخی سلسلے کا تسلسل ،لاطینی امریکہ کے ممالک میں سیاسی تبدیلیوں پر امریکہ اثر انداز ہوتا رہا ہے۔