2025رخصت،2026کاشاندار استقبال،آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا

کوئٹہ،آکلینڈ،سڈنی:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)2025کاآخری سورج تلخ وشیریں یادیں لیے رخصت، 2026کا شاندار استقبال،آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

2026 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے ہوا پھرنیوزی لینڈ ،آسٹریلیا میں نئے سال نے قدم رکھا،نیوزی لینڈ کا سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں 12 بجتے ہی آسمان پر برق و نور کے نظارے پھوٹ پڑے،شہریوں نے شاندار آتشبازی سے 2026کو ویلکم کیااورہم آواز ہوکر کاﺅنٹ ڈاﺅن میں حصہ لیا،گھڑیال نے 12 بجے کا ڈنکا بجایا توہر طرف رنگا رنگ آتش بازی سے آسمان پر حسین و دلکش مناظر دیکھنے کو ملے۔

نیوزی لینڈ کے بعد نئے کو خوش آمدید کہنے والی دوسری قوم آسٹریلوی ہیں ،ہر بڑے شہر میں جشن سال نو کی تقاریب کا انتظام کیا گیا،سڈنی کے ہاربر پل پر ہزاروں لوگ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے جمع ہوئے ،12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کےساتھ 2026 کا استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں جاپان نے روایتی عبادت سے2026 کااستقبال کیا،جنوبی کوریا ،چین، فلپائن، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، ہانگ کانگ، سنگاپور ،مکاﺅ ودیگر ممالک میں بھی زبردست آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا۔


ادھر پاکستان میں نئے سال کاآغاز ہوتے ہی آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا،شاندار آتشبازی ،ہوائی فائرنگ کی گئی،منچلوں نے سڑکوں پر نکل کرجشن منایا،موسیقی ورقص کی تقاریب سجائی گئیں،ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔