واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس نے انکشاف کیا ہے کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے امریکی اسلحہ کےساتھ پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی دہشتگرد کارروائیوں میں جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے،ہتھیاروں میں ایم فور ، ایم 16رائفلیں، نائٹ ویژن ڈیوائسز و دیگر جدید فوجی سازوسامان شامل ہیں،امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں کھلے عام فروخت اور مختلف دہشتگرد نیٹ ورکس آسانی سے رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا پاکستان متعدد بار ثابت کرچکاافغانستان میں موجوددہشتگرد امریکی ہتھیاروں سے حملہ آورہیں۔
ٹی ٹی پی افغانستان سے امریکی اسلحہ کےساتھ پاکستان پرحملہ آور ہے،دی جیو پالیٹکس



















