واشنگٹن،نیویارک:(خواجہ فاروق) ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے آٹو پین سے جاری کردہ تمام احکامات منسوخ کردئیے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پربیان میں کہاسابق صدر کے ایگزیکٹو آرڈر بھی غیر فعال ہوں گے ،زیادہ تردستخط جوبائیڈن کو بتائے بغیر ہی کیے گئے،بائیڈن آٹو پین کے عمل میں براہ راست شامل نہیں تھے اگر سابق صدرشمولیت کا دعویٰ کریں تو جھوٹی گواہی کا مقدمہ چلنا چاہئے،بائیڈن نے تقریباً 90 فیصد دستاویزات پر آٹو پین سے دستخط کئے۔
دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیئے،وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا افغان شہریوں کے ویزوں پر عارضی طور پر پابندی لگائی ،امریکی شہریت و امیگریشن سروسز نے بھی تمام پناہ گزین کی درخواستوں پر فیصلہ روکدیا ۔
ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سروسز نے کہا بائیڈن دور میں امریکہ آئے غیرملکیوں کی جانچ پڑتال ہوگی، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فوری روک دی ،اقدام سکیورٹی ،ویٹنگ پروٹوکولز کے مزید جائزے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے امریکہ سے اپیل کی واشنگٹن فائرنگ واقعہ کی بنیاد پر پناہ گزینوں کا داخلہ نہ روکا جائے،پناہ گزین بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ کے حقدار ہیں۔
بائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ تمام احکامات منسوخ ، ایگزیکٹو آرڈر بھی غیر فعال



















