ٹرمپ بڑی مشکل میں، بدنام زمانہ جنسی سکینڈل کی دستاویز عام کرنے کا بل منظور

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے،امریکی ایوان نمائندگان نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹن جنسی سکینڈل کی خفیہ دستاویز منظرعام پر لانے کا بل منظور کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں بل کی منظوری کےلئے ہونےوالی ووٹنگ میں 427 نے حق ،مخالفت میں صرف ایک نے ووٹ دیا،بل صدر ٹرمپ کی توثیق کےلئے وائٹ ہاﺅس بھیج دیا گیا ،دستخط کے بعد قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

دوسری جانب جیفری ایپسٹین پر سوال کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کے رپورٹر کو کھری کھری سنا دیں،صدرٹرمپ نے کہامجھے آپ کے سوال نہیں ،روئیے پراعتراض ہے،میں سمجھتا ہوں آپ بدترین رپورٹر ہیں،میرا خیال ہے اے بی سی سے لائسنس واپس لینا چاہیے کیونکہ کی خبریں جعلی ،غلط ہوتی ہیں،چیئرمین کو معاملہ دیکھنا چاہیے جب آپ 97 فیصد منفی خبریں چلائیں اورپھرٹرمپ کولینڈسلائیڈ فتح مل جائےتومطلب ہے آپ کی خبریں قابل اعتبار نہیں ۔