سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد قتل

خرطوم:(مشرق نیوز) سوڈان میں باغی فورس نے الفشر شہر پر قبضہ کرلیا اور 2ہزار افراد کو قتل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے 26 اکتوبر کو سوڈانی فوج کا گڑھ سمجھے جانےوالے شہر الفشر پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کیا، امدادی تنظیموں نے کہا عام شہریوں کا قتل، فرار کے دوران حملے، گھروں پر چھاپے ،اجتماعی پھانسیاں دی گئیں،خواتین و لڑکیوں کےخلاف جنسی تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، الفشر پر قبضے کے بعد آر ایس ایف نے دارفور کے وسیع علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

دوسری جانب سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ اور اردن نے سوڈان کے شہر الفشر پر قبضے کے دوران پیرا ملٹری فورس ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے کیے گئے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔