امریکہ نے کولمبین صدر پر پابندیاں عائد کردیں،اثاثے منجمد

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام ،امریکہ نے کولمبیا کے صدر گستاﺅ پیٹرو پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اثاثے منجمد کر دیئے ،امریکی شہریوں کو کولمبیا کے صدر گستاﺅ پیٹرو کےساتھ کسی بھی مالی لین دین سے بھی روک دیا گیا۔

حکام نے کہااقدام خطے میں منشیات سمگلنگ ،بدعنوانی کےخلاف امریکی عزم کا حصہ ہے،صدر گستاﺅ پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروشوں کو حوصلہ دیا، شمالی امریکہ تک بھی ترسیل کی اجازت دی۔

ادھر صدر پیٹرو نے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت نے کارروائیوں میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کیں ،کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا،کبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا،کولمبیا کی حکومت نے کہا امریکی فیصلہ سیاسی و کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔