واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کوخبردار کردیامغربی کنارے کو ضم کیا تو امریکہ کی حمایت کھو بیٹھے گا۔
ٹائم میگزین کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہااسرائیل مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے سے باز رہے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے،مغر بی کنارے کا مکمل یا جزوی انضمام نہیں ہوگا،عرب ممالک سے بڑی حمایت حاصل کرلی ،اسرائیلی اقدام ممکن نہیں،اسرائیل ،سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،دونوں ممالک میںمذاکرات مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں ،یقین ہے سعودی عرب عمل کی قیادت کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میرے خیال میں معاہدے کے بہت قریب ہیں، اب غزہ ایران کے مسائل نہیں رہے،غزہ پٹی کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں،فلسطینیوں کے پاس کوئی واضح قیادت نہیں ،دراصل وہ کسی کو سامنے نہیں لانا چاہتے کیونکہ جو بھی آگے آیامار دیا گیا،خطرناک عہدہ ہے،محمود عباس کوماضی میں معقول شخص سمجھتا تھا لیکن اب شاید ایسا نہیں ،اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہنما مروان برغوثی کے معاملے پر غور کر رہے ہیں۔
دریں اثنا اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کےساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روسی صدر سے ملاقات کر نامناسب نہیں لگا اس لئے ملاقات منسوخ کردی،روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں، روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنے کی کوشش کررہا ہوں، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی، جب بھی پیوٹن سے بات ہوئی اچھی ہوتی ہے مگر کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی۔
امریکی صدر نے کہا یوکرین کو روس میں لانگ رینج میزائل کی اجازت کی خبرغلط ہے، یوکرین امریکہ نہیں یورپی میزائل روس کےخلاف استعمال کررہا ہے، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہو رہی ہیں،چین ،کوریا کے دورے کے دوران چینی صدر سے ملاقات طے ہے، امید ہے پابندیاں روسی صدر کو سوچنے پر مجبور کر دیں گی، بائیڈن ملکی تاریخ کے بدترین صدر تھے، امریکہ میں غیر قانونی داخل ہونےوالوں پر بجٹ خرچ نہیں کر سکتے۔
ٹرمپ نے کہا امریکہ زیلنسکی کیلئے ٹوما ہاک میزائل نہیں چلائے گا، بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی،امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے ،شٹ ڈاون نہیں ہونا چاہیے،مزید پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کیلئے دباو ڈالنا ہے، روس یوکرین مذاکرات کی میز پر نہیں۔
اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو امریکہ کی حمایت کھو بیٹھے گا،ٹرمپ



















