شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے مفتی اعظم مقرر


ریاض:(مشرق نیوز)شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیاگیا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے منظوری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر دی،سعودی میڈیا کے مطابق شیخ صالح کو سینئر علما کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے،درجہ وزیر کے برابر ہوگا،شیخ صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو مفتی اعظم سعودی عرب مقرر کرنے کا شاہی حکم نامہ جاری کردیا گیا۔