ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیاں،امریکہ کے 2700 شہروں میں ”نو کنگز“ مظاہرے

واشنگٹن (خواجہ فاروق) ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیاں،امریکہ کے 2700 شہروں میں ”نو کنگز“ مظاہرے زور پکڑ گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو کنگ کے عنوان سے امریکہ کے 2700 شہروں میں احتجاج کیے گئے، صرف شکاگو میں اڑھائی لاکھ افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی،مظاہرین نے تارکین وطن کی بے دخلی کےلئے چھاپوں اور ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کےخلاف غم و غصے کااظہار کیا،مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیا اور ٹرمپ انتظا میہ مزید برداشت نہیں کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے،امریکی میڈیا کے مطابق چھاپوں اور ڈیموکریٹ ریاستوں میں فوجی تعیناتی پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، مظاہرین کا الزام ہے ٹرمپ آمریت اور فوجی جبر کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک بھر میں مظاہروں میں تیزی، احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔