بھارت کے افغانستان کےساتھ سفارتی تعلقات مکمل بحال


نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت نے افغانستان کےساتھ سفارتی تعلقات مکمل بحال کرتے ہوئے کابل میں ٹیکنیکل مشن کو باضابطہ طور پر سفارتخانے کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا ۔

اعلان بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے افغان ہم منصب امیر متقی کےساتھ پریس کانفرنس میں کیا ،جے شنکر نے کہابھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت و آزادی کےلئے مکمل طور پر پرعزم ہے، مجھے خوشی ہے بھارت کا ٹیکنیکل مشن اب سفارتخانے کا درجہ حاصل کر رہا ہے،افغانستان میں 6نئے منصوبوں کاآغاز کریں گے،جدید طبی آلات، ویکسین اور کینسر ادویات بھی فراہم کی جائیں گی