قاہرہ، تل ابیب، غزہ (مشرق نیوز) مصر میں غزہ امن منصوبے ، یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا،مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت ہو رہے ہیں، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں صدیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کےلئے جاری غزہ امن مذاکرات کی براہ راست خود نگرانی کروں گا، فریقین غزہ امن منصوبے پر تیزی سے آگے بڑھیں اور منصوبے کے پہلے مرحلے کو ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے،دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے امید ہے قیدیوں کی رہائی چند دنوں میں ممکن ہو جائے گی،اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا ہے اگر غزہ مذاکرات ناکام ہوئے تو یہ جنگ جاری رہے گی، اس وقت کوئی جنگ بندی نہیں تاہم ہماری آپریشنل صورتحال میں تبدیلی آرہی ہے کہ اب سیاسی مقاصد کےلئے ہمیں اپنے جنگی طریقوں اور حربوں کو بدل کر کامیابی حاصل کرنی ہے،اسرائیلی آرمی چیف نے کہا اگر سیاسی کوششیں ناکام ہوتی ہیں تو ہم جنگ کی کوششوں کو پہلے کی طرح سے جاری رکھیں گے،علاوہ ازیں غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں مزید24 فلسطینی شہید اور 96 زخمی ہوگئے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 13 ہزار 568 فلسطینی شہید اور 57 ہزار 638 زخمی ہوچکے ہیں،وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 160 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 69 ہزار 679 زخمی ہوچکے ہیں۔
قاہرہ میں غزہ امن مذاکرات شروع ،منصوبے کے پہلے مرحلے کو ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے:ٹرمپ



















