تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل کا فلسطینیوں کی نسل کشی کا ایک اور منصوبہ سامنے آگیا، اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑ وں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی منظوری دیدی گئی،اسرائیلی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ایوان میں بحث کے بغیر ہی قانون کی منظوری دے دی، اسرائیل بڑے پیمانے پر فلسطینیوں قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرسکتا ہے،دوسری جانب غزہ میں بھی نسل کشی پر مبنی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے مزید 44 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی،غزہ کیلئے امداد لے کر جانے والا بحری بیڑہ گلابل صمود فلوٹیلا مصر کے ساحل کے قریب پہنچ گیا، برطانیہ کے شہر لیورپول میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کے دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں، قانون منظور



















