کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ کا دو ٹوک پیغام
بیروت:(مشرق نیوز)کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ نے دو ٹوک پیغام دےدیا۔
تنظیم کے سربراہ نعیم قاسم نے بیروت کے نواح میں اپنے پیشرو حسن نصراللہ کی برسی کے موقع پر ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکبھی ہتھیار نہیں چھوڑیں گے، شہادت کےلئے تیار ہیں۔
خطاب کے دوران شرکا نے حزب اللہ کے زرد پرچم، لبنانی، فلسطینی و ایرانی جھنڈے لہرائے اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے لگائے،ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی بھی موجود تھے۔



















