پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت،گرفتار ایجنٹ کے ہولناک انکشافات
نیویارک:(بیورورپورٹ)بھارتی شہری نکھل گپتا کے ہوشربا انکشافات نے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا،بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا گیا ،مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
تاجر نکھل گپتا پر بھارت میں دھوکہ دہی سمیت متعدد مقدمات ،بری کرانے کی یقین دہانی بھارتی انٹیلی جنس ادارے” را“ سے منسلک افسر آکاش یادیو نے کرائی تھی،آکاش یادیو نے نکھل یادیو سے کہا تھا بس ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل کرے تاہم امریکی انٹیلی جنس کو خبر ہوگئی اور کھ رہنما محفوظ رہے،امریکی اخبار کے مطابق عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے نکھل گپتا ،یادو نے نیپال ،پاکستان میں ایک اور ہدف کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنائی،نکھل گپتا ،یادو کا تعلق 2023 میں کینیڈا میں خالصتان کے سرگرم کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے بھی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا گروپت ونت ،ہردیپ سنگھ نجر کینیڈا ،امریکہ میں خالصتان تحریک کے ساتھی و نمائندہ چہرے تھے،امریکی استغاثہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے شواہدمیں نکھل گپتا ،یادو کے درمیان سینکڑوں واٹس ایپ پیغامات ،ای میلز شامل ہیں،ملزموں کے موبائل پیغامات میں ہدف، ہتھیاروں کی فراہمی اور منصوبہ بندی پر بات چیت ہوئی۔
بلومبرگ کے مطابق بھارت نے بھی اعتراف کیا تھاایجنٹ ممکنہ طور پر امریکہ میں قتل کی کوشش کی سازش میں ملوث ہو سکتے ہیں اور ایک فرد کو” را“ سے برطرف کیا گیا ،مودی حکومت کی دراندازی اور دہشتگرد کارروائیوں سے پاکستان، نیپال، امریکہ ،کینیڈا کےساتھ بھارت کے تعلقات کشیدہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔



















