اقوام متحدہ اجلاس سے قبل نیویارک ممکنہ بڑے خطرے سے بچ گیا


نیو یارک:(بیورورپورٹ)اقوام متحدہ اجلاس سے قبل نیویارک ممکنہ بڑے خطرے سے بچ گیا۔

امریکی سیکریٹ سروس نے کہا ایک لاکھ سے زیادہ سم کارڈز کا ایسا نیٹ ورک تباہ کیا جو جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے نیو یارک کے ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک کو خراب کر سکتا تھا،سم کارڈز نہ صرف بذریعہ فون دھمکیاں دینے بلکہ ٹیلی کمیونی کیشن حملوں کےلئے بھی کیا جاسکتا تھا ،موبائل فون کے ٹاورز بند ،سروسز جام کرنا اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان خفیہ بات چیت کی سہولت دینا بھی شامل ہوسکتا تھا۔