بھارتی غیرملکی مصنوعات کااستعمال ترک کردیں،نریندر مودی

نئی دہلی:(مشرق نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے غیر ملکی مصنوعات کا استعمال ترک کریں اور مقامی اشیا کو اپنائیں تاکہ ملک میں خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیا جا سکے۔

مودی نے اپنے خطاب میں کہا روزمرہ استعمال کی بہت سی ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو غیر ملکی ہیں، عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا،بھارت میں تیارہونےوالی اشیا ہی خریدنی چاہئیں،تمام ریاستی حکومتیںمقامی پیداوار ،سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ بھارت کی خود کفالت ،اقتصادی ترقی میں تیزی آئے،دکاندارصرف بھارت میں تیار ہونےوالی مصنوعات کی فروخت پر توجہ دیں تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔