اسرائیلی دہشتگردی میں تیزی،وحشیانہ بمباری،مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ،تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی میں تیزی،رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں اور سرکاری عمارتوں پر بمباری،مزید50 سے زائد فلسطینی شہید ،7 افراد بھوک کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔
شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بار بار بمباری سے فلسطینیوں کومحفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کا بھی موقع نہ مل سکا،جنگی طیاروں نے مسلسل پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا،غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں اسرائیل نے پبلک پراسیکیوشن کی عمارت کو 3فضائی حملوں میں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی ،غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر ےگا،قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔



















