فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،امریکی نائب صدر
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہاغزہ میں فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور ہی مشکل ہے،غیر فعال و منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی ہے،صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی واضح ترجیحات پر قائم ہیں ،عمل جاری رکھا جائے گا۔



















