گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ، 2وزراءسمیت 9 افراد ہلاک
اکرا:(مشرق نیوز)افریقی ملک گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر گھانا کے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا،مرنے والوں میں وزیر دفاع،ماحولیات ،ائیرفورس کا 3 رکنی عملہ اور حکومتی اہلکار شامل ہیں۔
گھانا کے صدر نے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ،گھانا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، تحقیقات کی جائیں گی۔



















