یوکرین کا حملہ ،روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکار ہلاک

ماسکو:(مشرق نیوز)یوکرین کے حملے میںروسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکار ہلاک،روس کی وزارت دفاع نے تصدیق کر دی ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے،مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی و ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا،روسی گورنر اولیگ کوڑیماکو کے مطابق ”جرات مند سپاہی“ گودکوف کورسک میںدوران ڈیوٹی مارے گئے۔