بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

جیسلمیر :(مشرق نیوز)بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں ملیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی حکام نے کہا جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے بھارت میں داخل ہوا اور شدید گرمی ، پیاس کے باعث ریگستان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،جوڑے کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 16 سالہ شانتی بائی کے نام سے ہوئی ، دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تھا،موت کا حتمی سبب پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔