نیتن یاہو کیخلاف کارروائیاں نہ ر کیں تو اسرائیل کی امداد بند کردونگا،ٹرمپ


واشنگٹن :(خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے نیتن یاہو کیخلاف عدالتی کارروائی خوفناک ،مقدمات سیاسی انتقام،انصاف کا مذاق،کارروائیاں نہ رکیں تو امریکہ اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد پر نظرثانی کر سکتا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہایرغمالیوں کی رہائی کیلئے اہم مذاکرات میں مصروف اسرائیلی وزیراعظم پر عدالتوں میں پیشی کا دباو ڈالنا پاگل پن ہے،نیتن یاہو جنگی ہیرو اور ایران کےخلاف کامیاب اتحاد کا معمار ہے،معمولی الزامات جیسے سگار یا تحفوں پر اہم وزیر اعظم کو عدالت میں گھسیٹنا خطرناک عمل ہے،امریکہ ہر سال اسرائیل کے دفاع کےلئے سب سے زیادہ مالی امداد دیتا ہے،صورتحال اب قابل برداشت نہیں رہی، واشنگٹن اسرائیلی وزیراعظم کےخلاف عدالتی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔