تہران:(مشرق نیوز)ٹرمپ کادعویٰ مسترد،ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ سے مذاکرات کی تردید کردی۔
عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیامعاہدہ طے پایا نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ کوئی بات چیت ہوئی ،دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے،ایران کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہاشوریٰ کی منظوری کے بعد آئی اے ای اے سے معاہدہ معطل کرنا لازمی ہوگیاکیونکہ شوریٰ نگہبان نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کی توثیق کر دی،قانون کے پابند ہیں اور عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،ایران کا IAEA کےساتھ تعاون اب نئی شکل اختیار کرےگا ،بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
امریکہ کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،عباس عراقچی



















