غزہ ،اسرائیلی سفاکیت،امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری،فائرنگ،درجنوں شہید
خان یونس: (مشرق نیوز)غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی انتہا،امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری،فائرنگ،درجنوں شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر امداد کے متلاشی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، عینی شاہدین و بین الاقوامی تنظیموں نے کہاامدادی مراکز اب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا معمول بن گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق صبح وسطی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہادتیں ہوئیں،ادھر اقوام متحدہ نے جنگ زدہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے خوراک کی تقسیم کو جنگی حکمت عملی کے طور پر اختیار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔



















