تل ابیب :(مشرق نیوز)بڑی پیشرفت،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےغزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا غزہ جنگ انتہائی تیزی سے 2ہفتوں میں ختم ہونے جارہی ہے، ٹرمپ ، نیتن یاہو کے درمیان اتفاق رائے ٹیلی فونک رابطے میں ہوا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں کہا گیا متحدہ عرب امارات ،مصر غزہ کی پٹی کا مشترکہ انتظام سنبھالیں گے، حماس کو غزہ کی پٹی سے نکالا جائے گا ،تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا،غزہ سے نکلنے کے خواہشمند فلسطینیوں کو مختلف ملکوں میں بسایا جائے گا۔
بڑی پیشرفت،ڈونلڈ ٹرمپ ،نیتن یاہو نےغزہ میں جنگ بندی پراتفاق کر لیا



















