واشنگٹن:(بیورورپورٹ)واشنگٹن پوسٹ نے کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے9مئی کو پاکستان میں بغاوت، کراچی پر مبینہ بحری حملے سمیت متعدد جھوٹی خبریں پھیلائیں،جھوٹی خبروں کی بنیاد غیر مصدقہ ذرائع سے موصول ہونےوالے واٹس ایپ پیغامات و سوشل میڈیا دعوے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ نے کہا غلط خبر کو بھارتی میڈیا کے بڑے چینلز زی نیوز، این ڈی ٹی وی اور آج تک نے سنسنی خیز انداز میں نشر کیا، من گھڑت خبر کو سچ ثابت کرنے کیلئے غیر متعلقہ فوٹیجز ،ویڈیو گیمز کے کلپس تک کا استعمال کیا گیا،بھارتی نامور چینلز نے جھوٹ پھیلا کر اپنی عوام کو گمراہ ،افواہوں کو ہوا دی،واقعہ محض صحافتی غلطی نہیں بلکہ منظم بیانیے کا حصہ ہے‘ جھوٹی خبروں نے ہائپر نیشنلسٹ رجحانات، سیاسی دباواور حکومتی خاموشی کو مزید تقویت دی۔
رپورٹ کے مطابق بعض بھارتی صحافیوں نے جانچ پڑتال کیے بغیر رپورٹنگ کااعتراف کیا،نیوز رومز پر ریٹنگز، سپیڈ اور حکمران جماعت کے موقف سے ہم آہنگ ہونے کا دباو حاوی تھا،چند اعلیٰ عہدیداروں نے عندیہ دیا غلط معلومات پھیلاناسٹریٹجک فیصلہ تھا۔
واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا



















