نئی دہلی: (مشرق نیوز) آپریشن سندور مودی کے گلے پڑگیا،پاکستان عالمی سطح پر کامیاب،بھارت تنہا،کون سا ملک ساتھ ہے؟اپنوں نے ہی سوالات اٹھا دئیے۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا دفاعی ناکامیوں کے غیر جانبدارانہ تجزئیے کیلئے کارگل ریویو طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے،پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلاکر قوم کو سچ بتائیں،صدر ٹرمپ کی بار بار ثالثی کی بات بھارتی خودمختاری کیلئے خطرہ ہے،مودی صرف مسلح افواج کی بہادری کا کریڈٹ لیتے مگر پالیسی فیصلوں سے منہ موڑ لیتے ہیں، جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں؟ کب طے ہوئیں؟ عوام کو کیوں اندھیرے میں رکھا گیا؟۔
ملکارجن کھڑگے نے کہابھارتی شہریوں کو سیزفائر معاہدے کی تفصیلات جاننے کا پورا حق ہے، کانگریس پارٹی آزاد کمیشن کے ذریعے دفاعی تیاریوں کے جائزے کا مطالبہ کرتی ہے،دوسری جانب انڈین نیشنل کانگریس کے رہنماپون کھیرا نے کہا آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کےساتھ کھڑا ہے،مودی بتائیں کون سا ملک بھارت کےساتھ کھڑا ہے؟،افسوسناک لمحہ ہے روس پاکستان کےساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کےساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط کئے، آپریشن سندور کے بعد کویت ایران و دیگر گلف ممالک بھی پاکستان کےساتھ معاہدے طے کر رہے ہیں۔
پون کھیرا نے کہا مودی کی خارجہ پالیسی یا ملکی سکیورٹی پر سوال اٹھاو تو غدار قرار دے دیا جاتا ہے، بھارت کی سفارتی اور خارجہ پالیسی پر سوال اٹھ رہے ہیں جو اٹھنے چاہیے۔
ادھر بھارتی فوج کے سابق افسر و دفاعی تجزیہ ماہر پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،اپنے بیان میں پراوین ساہنی نے کہا جنرل انیل چوہان کا اعتراف بھارتی فضائیہ کے طیارے 2دن تک گراونڈ رہے مستعفی ہونے کےلئے کافی ہے،مودی حکومت کو نئے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے، اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا عجیب ہے۔
معروف صحافی پنکج پچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا،ڈھیر سارے نیوز چینلز، گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔
متعدد کتابوں کی مصنف ، راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے سچ پہلے کو کیوں نہیں بتایا، پارلیمنٹ ،عوامی نمائندوں سے کیوں چھپایا گیا؟۔
آپریشن سندور مودی کے گلے پڑگیا،پاکستان عالمی سطح پر کامیاب،بھارت تنہا



















