ماسکو:(مشرق نیوز)روس بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ،یوکرین کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔
صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے چاہئیں ،مقصد پائیدار امن کا قیام اور جنگ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ہونا چاہیے،یوکرین کےساتھ براہ راست مذاکرات کی ہمیشہ حمایت کی گئی،2022 میں جنگ کے آغاز کے فوری بعد مذاکرات شروع کیے لیکن یوکرین نے عمل یکطرفہ طور پر ختم کردیااب بھی بغیر کسی پیشگی شرط براہ راست بات چیت کی بحالی کےلئے تیار ہیں،کیف حکام کو پیشکش کرتے ہیں استنبول میں براہ راست مذاکرات بحال کریں،تجویز میز پر ہے، فیصلہ اب یوکرینی قیادت اور سرپرستوں پر منحصر ہے۔
روس بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ،یوکرین کو مذاکرات کی پیشکش کردی



















