نئی دہلی،مظفر آباد:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنےوالی اہم شخصیات اورراجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی کچھ اہم شخصیات حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی،نشانہ بنادیا گیا،تاحال حکومتی ذرائع تصدیق نہیں کر رہے تاہم نام جلد سامنے آجائیں گے۔
دریں اثناپاک فوج نے راجوڑی میں مخصوص و ٹارگٹڈ کارروائی کے ذریعے راج کمار کو ٹھکانے لگا یا،راج کمار بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں کشمیری مسلمانوں کےخلاف سرگرم اور دہشتگردوں کا سہولت کار تھا،کارروائی نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی اور دہشتگردی کے بڑے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا۔
حملے کی منصوبہ ساز اہم شخصیات،دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک



















