لندن:(مشرق نیوز)بی بی سی نے بھی بھارتی جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے مودی حکومت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار پر سوالات اٹھا دئیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے سوال پوچھاپہلگام جیسے سیاحتی مقام پر سکیورٹی کیوں موجود نہ تھی؟،حملے کے بعد پولیس کم از کم ایک گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، واقعہ سکیورٹی کی مجموعی خامی کا نتیجہ ہے جس جگہ سیاح آتے ہیں وہاں ایک بھی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں۔
ادھر حملے میں بچنے والے پارس جین نے کہاپہلگام کے مقام پر پولیس اہلکار تھا نہ ہی فوجی اہلکار، سی آر پی ایف کا کیمپ حملے کی جگہ سے 7 کلومیٹر اور راشٹریہ رائفلز محض 5 کلومیٹر دور تھی۔
پہلگام حملہ سکیورٹی ناکامی،بی بی سی نے بھی بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا



















