کابل:(مشر ق نیوز)افغانستان میں 4 افراد کو سٹیڈیمز میں سرعام موت کی سزا ،سرکاری اعلانات کے ذریعے عوام کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔
افغانستان کی سپریم کورٹ کے مطابق 4 افراد کو مختلف مقامات پر سرعام فائرنگ کرکے سزائے موت دی گئی،عینی شاہدین کے مطابق صوبہ بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو میں 2 افراد کو متاثرہ خاندان کے مرد رشتے دار نے عوام کے سامنے گولی مار کر قتل کیا،عدالت نے مقتولین کے خاندانوں کو معافی دینے کا موقع دیا لیکن انکار کر دیاگیا،سپریم کورٹ کے مطابق تیسرے شخص کو صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج ،چوتھے کو مغربی صوبے فراہ کے دارالحکومت میں موت کی سزا دی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ مجرموں کو دی گئی سزائے موت ہے،خبررساں ایجنسی کے مطابق سزائیں 3 مختلف صوبوں کے سٹیڈیمز میں دی گئیں ،2021 سے اب تک سرعام سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی،دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقدام انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی قراردیتے ہوئے طالبان سے سرعام سزائیں روکنے کامطالبہ کردیا۔
افغانستان میں 4 افراد کو سٹیڈیمز میں سرعام موت کی سزا



















