انتہاءپسند مودی حکومت کی ایک اور مسلم دشمنی،جائیداد پر قبضے کا متنازع وقف ترمیمی بل منظور

نئی دہلی :(مشرق نیوز )انتہاءپسند مودی حکومت کی ایک اور مسلم دشمنی،جائیداد پر قبضے کا متنازع وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور کرالیا،حمایت میں 288،مخالفت میں 232ووٹ پڑے،کانگریس اراکین کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔

وقف ترمیمی بل 2025کی متنازع ترامیم میں غیر مسلم کو وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو افسر بنانے، ریاستی حکومتوں کو اپنے وقف بورڈ میں کم از کم 2 غیر مسلم اراکینشامل کرنے اور ضلعی کلکٹر کو متنازع جائیدادوں پر فیصلہ دینے کا اختیار دینا شامل ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا وقف ترمیمی بل آئین،مسلمانوں پر حملہ ، مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے،مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اورجائیداد کے حقوق کو غصب کرنا ہے،بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی بھی مثال بنے گا۔

رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بل کی کاپی پھاڑتے ہوئے کہااقدام آرٹیکل 25، 26کی خلاف ورزی ،مسلمانوں کےساتھ ناانصافی ہے۔

ادھر ریاست تامل ناڈوکے وزیراعلیٰ اورڈی ایم کے رہنمانے کہابل وقف بورڈ کی خود مختاری کےخلاف ، اقلیتی مسلم آبادی کو خطرہ لاحق ہے،سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے۔