پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے” ناپسندیدہ“ منیر اکرم سبکدوش، اپنے خرچ پر الوداعی عشائیہ
نیویارک (خواجہ فاروق) پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے” ناپسندیدہ ترین“ منیر اکرم سبکدوش،اپنے ہی خرچ پر فرضی الوداعی عشائیہ،حسب روایت مخصوص طبقے کو مدعوکیا گیا،طویل عر صے سے عہدے پر براجمان رہنے والے منیراکرم نے بطور مستقل یواین مندوب سبکدوش ہونے پر اپنے ہی خرچ پرمخصوص صحافی کے ذریعے فرضی الوداعی عشائیے کااہتمام کیا،ماضی کی طرح ایک بار پھر تقریب میں مخصوص طبقے اورچاپلوسی کرنے والوں کو بلایا گیا،اقوام متحدہ میں نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد،پاکستان مشن کے ڈپٹی مستقل مندوب عثمان جدون اور قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی نے بھی شرکت کی،نام نہاد مقررین نے منیر اکرم کو خراج تحسین پیش کرنے کےساتھ رابطے برقرار رکھنے کیلئے نئے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کو خوش آمدید کہااور نیک تمناﺅں کااظہار کیا،کمیونٹی نے شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہااپنے پورے دور میں مسئلہ کشمیر نظر انداز،لوگوں،صحافیوں کو تقسیم کرنے والے منیر ا کرم کے اعزاز میں عشائیہ سوالیہ نشان ہے، منیراکرم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے” ناپسندیدہ ترین“ شخصیت رہے،ملکی مفادات کی بجائے اپنے مفادات کیلئے عہدے کااستعمال کیا،منیر اکرم میں اتنا تکبر تھا کسی سے ملنا تو دور بات کرنا تک گوارا نہیں کرتے،کمیونٹی نے مزید کہاپی پی دور میں سکینڈل سامنے آنے کے بعد منیر اکرم کو عہدے سے ہٹایا گیا لیکن پی ٹی آئی حکومت میں دوبارہ تعیناتی کے فیصلے نے کئی سوالات کو جنم دیا اور مستقل عہدے پر برقرار رہنا سمجھ سے بالاتر رہا،منیر اکرم کی تعیناتی سے بھارتی لابی بہت خوش تھی کیو نکہ مسئلہ کشمیر پر مکمل سناٹا رہا،مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کیلئے کسی بھی فورم پر کوئی آواز نہیں اٹھی،علاوہ ازیں قونصل جنرل نیویارک عامر خان اتوزئی ودیگر بھی منیر اکرم کی پالیسی پر گامز ن ہیں،،قونصلیٹ آفس میں پاسپورٹ ،شناختی کارڈ سمیت ہر کام آن لائن ہونے کے باوجود عملے کی تعیناتی سوالیہ نشان ہے،بغیر کسی کام کے لاکھوں ڈالر تنخواہ وصول کرنے والے عملے نے مسائل حل کرنے کی بجائے اوورسیز کی مشکلات مزید بڑھادیں،امریکہ سمیت دنیا بھر میں خزانے پر بھاری سفارتکاروں کو فوری ہٹایا جائے،مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ،کشمیری کمیونٹی نے نئے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے امید ہے اب مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں گو نجے گا،کمیونٹی کے مسائل حل اور ملکی مفادات کاتحفظ کیاجائے،عاصم افتخار احمدسب کو ساتھ لیکر چلیں مکمل تعاون کرینگے۔



















