افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں،طارق فاطمی

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی نے کہا ہے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں۔

واشنگٹن میں امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہاطارق فاطمی نے کہا افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنا دیا،چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے امید افزا اور منافع بخش منزل ہے،امریکی سرمایہ کارپاکستان کا دورہ کرکے میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے امریکہ کےساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاواشنگٹن پاکستان کو کسی بھی غیرملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے،پرامن جنوبی ایشیا کےلئے پرعزم ہیں، امریکہ تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی میں معاونت کرے تاکہ دوطرفہ تعاون کو باہمی مفاد کی طویل المدتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔