واشنگٹن(بیورورپورٹ)ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیئے،خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے زیادہ تر فنڈز سکیورٹی، انسداد منشیات کی مد میں جاری کیے گئے ہیں،جاری کردہ فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کےلئے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں،امریکی کانگریس کے عہدیدار کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے،خبرایجنسی کے مطابق یوایس ایڈ کے پروگراموں کےلئے 100 ملین ڈالر سے کم جبکہ ریڈ کراس کےلئے علیحدہ سے 56 ملین ڈالر فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
امریکہ نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالر سمیت غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز جاری کردئیے



















