جبری منتقلی نامنظور،غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے، چین

بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے واضح کیا ہے ٹرمپ کاجبری بے دخلی منصوبہ قبول نہیں،غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوٹوک انداز میں کہا غزہ صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے اور آبائی سرزمین ہے،غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، جبری منتقلی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔