منموہن سنگھ کے انتقال پر بھارت میں7 روزہ سوگ،قومی پرچم سرنگوں

ئی دہلی:(مشرق نیوز)منموہن سنگھ کے انتقال پر بھارت میں7 روزہ سوگ،قومی پرچم سرنگوں رہے گا، آخری رسومات سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کی جائیں گی۔

بھارتی حکومت نے بیان میں کہا منمومن سنگھ کے احترام کے طور پر فیصلہ کیا پورے بھارت میں 7 روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا، سوگ یکم جنوری تک جاری رہے گا،ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم چوتھے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کےخلاف منموہن سنگھ کے احترام میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میلبورن کے میدان میں اتری۔