سعودی عرب سے تعلقات خطے کیلئے اہم اور ضروری ہیں:ایران

ریاض (مشرق نیوز) ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کیلئے اہم اور ضروری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تعلقات کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کیلئے اہم اور ضروری ہیں۔محمد رضا عارف نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کی مذمت کو سراہتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ مملکت کے ساتھ گہرے تعلقات میں علاقائی تعاون شامل ہو گا۔