واشنگٹن:(بیورورپورٹ)روس ووٹرز کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، امریکی خفیہ اداروں نے انتباہ جاری کرد یا۔
ایف بی آئی اور سی آئی ایس اے نے کہاروس الیکشن کے عمل میں شہریوں کے اعتماد کو مجروح کرکے تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں کرے گا،صدارتی الیکشن کے نتائج میں اہم کردار ادا کرنے والی فیصلہ کن ریاستوں میں عوام کو مشتعل کرنے کےلئے جعلی ویڈیوز اور آن لائن مضامین کا سہارا لیا جائے گا،ووٹرز کو ایک دوسرے کے خلاف تشدد پر اکسایا جا سکتا ہے، سائبر حملوں کا بھی خدشہ ہے۔
روس ووٹرز کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، امریکی خفیہ اداروں کا انتباہ



















