نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کو اعلیٰ عہدیداروں و مشیروں کے سکینڈل میں بدنامی کا سامنا

نیویارک (بیورو رپورٹ) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کو اعلیٰ عہدیداروں و مشیروں کے استعفوں کے بعد شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ سکینڈل میں بدعنوانی، رشوت ستانی اور عوامی دفتر کے غلط استعمال کے الزامات شامل ہیں جو خاص طور پر ایڈمز کے قریبی افراد پر مرکوز ہیں۔ کبھی امید افزا سمجھی جانے والی انتظامیہ انکشافات کے بعد بدنام ہو گئی اور میئر ایڈمز کو صورتحال کا سامنا کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ایڈمز کی انتظامیہ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں نے مختلف الزامات کی بنا پر شدید دباو¿ کے تحت استعفیٰ دیدیا۔ ٹموتھی پیرسن ایڈمز کے دیرینہ مشیر نے مالی بدعنوانی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دیا۔ فلپ بینکس سابق ڈپٹی میئر برائے پبلک سیفٹی کے استعفے نے مفادات کے تصادم اور اخلاقی خلاف ورزیوں پر سوالات اٹھائے۔ ڈیوڈ بینکس نیویارک سٹی سکولز کے چانسلر ہیں، جن پر ذاتی فائدے کیلئے دفتر کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ شیینا رائٹ ایڈمز کی انتظامیہ میں اہم کردار ادا کرنے والی رائٹ نے مالی بدعنوانی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دیا۔ایڈورڈ کابن سابق NYPD کمشنر، نے وسائل کے غلط استعمال اور بدعنوانی کی تحقیقات کے دوران استعفیٰ دیا۔ استعفوں نے ایڈمز کی انتظامیہ میں بڑا خلا پیدا کر دیا اور عوامی مقبولیت کو نقصان پہنچایا۔ سکینڈل کے مرکزی کردار احسن چغتائی ہیں جو میئر ایڈمز کے مسلم کمیونٹی امور کے مشیر مقرر کیے گئے تھے۔ ستمبر 2024 میں برطرف کر دیا گیا تھا پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے رشوت لینے اور سرکاری تعمیراتی معاہدے دینے کے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام ہے۔ چغتائی نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد افراد کو دھوکہ دیا۔ چغتائی پر اپنے والد، شفقت چغتائی کو امریکہ سے ڈی پورٹ کرانے کا بھی الزام ہے، شفقت چغتائی پاکستانی کمیونٹی میں مقبول شخصیت تھے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے تھے ان کے بیٹے کے روئیے نے کمیونٹی میں شدید ناراضگی پیدا کی ہے۔سکینڈل نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے، جو ابتدائی طور پر ایڈمز کی حمایت کر رہی تھی۔ کمیونٹی نے ایف بی آئی سے احسن چغتائی اور ان کے ساتھیوں، جن میں کشف حسین بھی شامل ہیں، کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کشف حسین، ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ پر بھی چغتائی کے ساتھ مل کر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ میئر ایرک ایڈمز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے چغتائی و دیگر افراد کے اقدامات پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ ایڈمز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اپنی انتظامیہ میں اعتماد بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں، نیویارک کے لوگ خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی انصاف کے متلاشی ہیں۔