نئی دہلی،سرینگر:(مشرق نیوز)ہریانہ میںبی جے پی کے اقتدار کادھڑن تختہ،مقبوضہ کشمیر میں بھی بدترین شکست، ایگزٹ پول جاری کردئیے گئے۔
ہریانہ کے عام انتخابات میں کانگریس نے سبقت حاصل کرلی،90 میں سے 55 سیٹیں ملنے کے واضح امکانات،بی جے پی کو 25 سے 27 سیٹیںمل سکتی ہیں، اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی دہلی اور پنجاب کی ریاستوں میں حکمرانی کے باوجود ہریانہ میں اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے گی۔
ادھر نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحادنے جموں و کشمیر کے الیکشن میں بی جے پی کو پچھاڑ دیا،اتحاد آسانی سے 43 نشستیں حاصل کرلے گا،حتمی انتخابی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا،بھارتہ جنتا پارٹی کےلئے ایگزٹ پولز نتائج ڈراو¿نا خواب بن گئے ۔
ہریانہ ،بی جے پی کے اقتدار کادھڑن تختہ،مقبوضہ کشمیر میں بھی بدترین شکست



















