سبزی فروش کا بیٹا حسن نصر اللہ اسرائیل کیلئے دہشت کی علامت


بیروت: (مشرق نیوز)سبزی فروش کا بیٹا حسن نصر اللہ اسرائیل کیلئے دہشت کی علامت،32 سال کی عمر میں کمان سنبھالی،لبنان و دیگر عرب ممالک دونوں میں مقبول ، حزب اللہ کا مرکزی چہرہ تھے،حسن نے حزب اللہ کو سیاسی و عسکری طور پر مضبوط کیا۔

حسن نصر اللہ 1960 میں مشرقی بیروت کے علاقے بورجی حمود میں پیدا ہوئے، پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد لبنان میں خانہ جنگی شروع ہو گئی ، خاندان جنوبی لبنان میں آبائی گاوں بسوریہ چلا گیا،حسن کی قیادت میں حزب اللہ اسرائیل کی اہم مخالف کے طور پر ابھری، اسرائیلی افواج کےخلاف چھوٹے پیمانے پر جنگ کی پالیسی اپنائی ۔

مزاحمتی تحریک 2000 میں 22سال بعد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا اہم سبب بنی،کامیاب لڑائی پر عالمگیر شہرت کے حامل ٹھہرے،1982 میں لبنان میں اسرائیلی در اندازی کے بعد حالات بدل گئے حسن ،متعدد ساتھیوں نے امل تحریک سے علیحدگی اختیار کرکے خود کو اسرائیل کےخلاف مزاحمت کےلئے وقف کیا،لبنان کی مزاحمتی تحریک امل ملیشیا سے بھی تربیت پائی،حزب اللہ کے بانی سربراہ عباس الموسوی کے بہت نزدیک تھے، عباس الموسوی نے قائدانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا،حسن نے 1992 میں صرف 32 سال کی عمر میں حزب اللہ کی کمان سنبھالی، اسرائیل کےخلاف کئی معرکہ آرائیوں کی بدولت ہیرو کا درجہ ملا،2005 میں لبنان کے وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد ملک کے مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان ثالث کا کردار بخوبی نبھایا۔