امریکہ میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات شروع

نیویارک (بیورو رپورٹ) 77 ویں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں امریکہ بھر میں میلوں، پریڈوں اور تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ لٹل پاکستان بروکلین میں ہونے والا سب سے بڑا اور قدیمی پروگرام 18 اگست بروز اتوار کونی آئی لینڈ ایونیو H اور فوسٹر کے درمیان ہوگا۔ پاکستان امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو کے چیئر مین جاوید خان، نائب صدر پرویز چوہدری اور جنرل سیکرٹری عزیز بٹ نے پریس بریفنگ کے دوران 2024ءکے عہدیداروں کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر سلمان بٹ، چیئرمین راجہ ساجد، جنر ل سیکرٹری چوہدری قیصر، نائب صدر صغیر خان، جوائنٹ سیکرٹری طاہر سندھو ، محمد رضوی انتظامات مکمل کررہے ہیں۔ بروشر میں اشتہارات اور ایوارڈ کیلئے زاہد شہباز کوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں۔ تقریب میں ملک کے چوٹی کے فنکار ہزاروں پاکستانیوں کو انٹر ٹینمنٹ فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں حمیرا ارشد، سائرہ نسیم، فضا علی، عائزہ شاہ، ملائکہ فیصل، مظہر راہی اور انزی ڈی ایکس نے پاکستان سے امریکہ کیلئے رخت سفر باندھ لیا ہے۔ چیئر مین راجہ ساجد فنکاروں کا پرتپاک استقبال کریں گے۔