نیویارک (بیورو رپورٹ) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما شوکت بھٹہ آف امریکہ نے کہا ہے کہ نئی پاسپورٹ پالیسی کسی صورت قبول نہیں، حکومتی اقدام سے ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو شہید کی روح بھی تڑپ اٹھی ہوگی، پیپلز پارٹی کی جانب سے معاملے پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے، دیار غیر میں مقیم افراد کا بھاری زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے، اگر اوورسیز نے ڈالرز بھیجنا بند کردئیے تو پاکستان کو بھاری نقصان پہنچے گا۔ شوکت بھٹہ نے مزید کہا کہ بیرون ملک رہنے والی کمیونٹی کیلئے مشکلات پیدا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، نئی پاسپورٹ پالیسی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں، اس سے پیپلز پارٹی کو بھی سیاسی نقصان پہنچے گا۔ صدر مملکت آصف زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو شہید کی اوورسیز سے محبت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اوورسیز پاکستانیزکو محفوظ بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ شوکت بھٹہ نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستانیوں کو پاسپوٹ کا حق دیا، پوری دنیا میں پاکستانیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف شہید بھٹو کا مرہون منت ہے، دیار غیر میں مقیم کمیونٹی بھٹو خاندان کےلئے دعاگو ہے۔ ارباب اختیار سے اپیل ہے اوورسیز سے پاسپورٹ کا حق نہ لیا جائے بلکہ حصول آسان بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں، اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اوورسیز پاکستانی متنفر ہوجائیں گے اور زرمبادلہ بھیجنا چھوڑ دیا تو ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت حکومت میں بیٹھے تمام اتحادی ہوں گے۔
نئی پاسپورٹ پالیسی کسی صورت قبول نہیں: شوکت بھٹہ آف امریکہ



















