لندن:(مشرق نیوز)برطانیہ میں ووٹ سے تبدیلی، کنزرویٹو پارٹی کی14 سالہ حکمرانی کا سورج غروب،لیبر پارٹی فاتح،رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی،پارٹی سربراہی سے مستعفی،کئیر سٹارمر 58ویں وزیراعظم بن گئے۔
برطانوی انتخابات میں سامنے آنےوالے نتائج کے مطابق لیبر پارٹی 412 نشستوں کےساتھ سرفہرست ہے،کنزرویٹو 121 اور لبرلزنے 71 سیٹوں پر کامیابی سمیٹی،الیکشن میں بڑے برج الٹ گئے، سابق وزیراعظم لز ٹرس سمیت متعدد وزرا شکست کھا بیٹھے،برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے سر کیئر سٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد دی اورعام انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کی سربراہی سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
رشی سونک نے 10 ڈاوئنگ سٹریٹ کے باہر الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا تسلیم کرتا ہوں ڈیلیور نہیں کر پائے، جلد کنگ چارلس کو استعفیٰ پیش کروں گا،لیبر پارٹی انتخابات جیت چکی ، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے پر معافی مانگتا ہوں ،نئے لیڈر تک ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا،عوام کے غصے و مایوسی کا احساس،فیصلہ تسلیم کرتا ہوں،سر کئیر سٹارمر کی بطور وزیراعظم کامیابی سب کی فتح ہوگی۔
دریں اثنا لیبر لیڈر سر کیئر سٹارمر برطانیہ کے 58ویںوزیر اعظم منتخب ہوگئے،سر کیئر سٹارمر نے بکنگھم پیلس میں کنگ چارلز سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد وزیر اعظم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا،بکنگھم پیلس میں ملاقات کے بعد کیئر سٹارمر 10 ڈاو¿ننگ سٹریٹ پہنچے توشہریوں نے شانداراستقبال کیا، کیئرسٹارمر نے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہرکھڑے شہریوں سے ہاتھ ملا کرشکریہ ادا کیا۔
نومنتخب برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا بادشاہ چارلس کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ،دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، کسی بھی ملک کو ایک بٹن سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، برطانیہ کو ایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے،حکومت اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائے گی اور شہریوں کو حقوق دے گی، ورکنگ کلاس کی زندگی مزید بہتر بنائیں گے، بھاری مینڈیٹ دینے پرعوام کا شکر گزار ہوں، سب کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا۔
کئیر سٹارمر نے مزید کہا قوم نے تبدیلی و قومی تجدید کےلئے فیصلہ کن ووٹ دیا ،سیاست کو خدمت میں بدلنا ہے، سخت محنت کرکے ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے، عوام نے تبدیلی کوووٹ دیا،امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















